شہباز شریف نے اہم پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں کو بھی اسلام آباد آنے کی دعوت دیدی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاوس میں سیلاب متاثرین کی امداد اور انکی بحالی کے معاملات زیر غور آئیں گے۔ شہباز شریف سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے لیگی ارکان سے مشاورت اور تجاویز طلب کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم لیگی ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے خصوصی ٹاسک بھی سونپیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف لیگی ارکان اسمبلیوں سے سیلاب متاثرین کیلئے عطیات دینے کی درخواست کریں گے اور ارکان اسمبلی کو سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ کی بھی ہدایت کریں گے۔