وزیر اعظم عمران خان عوام کے گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان عوام کے گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم عمران خان عوام کے گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 20 ہزار گھروں کے 7 منصوبوں کا آغاز 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے خواب کی تعبیر کی جانب عملی قدم ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کم آمدن والے پاکستانیوں کا معیار زندگی بلند کرنا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے چھت کی فراہمی ہمارے منشور میں کیا گیا وعدہ ہے۔ انشاء اللہ عوام کے دل کی تمنا پوری ہوگی، انہیں اپنے گھر کا مالک بنائیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس اقدام سے تعمیرات کا شعبہ ترقی کرے گا۔اس ایک شعبے سے 40 صنعتیں چلنے سے روزگار پیدا ہو گا، معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان قوم کا احساس رکھنے والے وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے کھلے آسمان تلے سونے والوں کو ٹھٹھرتی سردی اور گرمی سے بچانے کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام کیا۔

Related Posts