کے پی کے بلدیاتی انتخاب میں ہم نےاپنی غلطیوں کی قیمت ادا کی ہے،وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاہےکہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں غلط امیدواروں کاچناؤ ہماری شکست کی وجہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹرپرکہاکہ کے پی کے کےبلدیاتی انتخابات میں ہماری جانب سے غلط امیدواروں کاچناؤ کیاگیاجس کی وجہ سے ہمیں شکست کاسامناکرناپڑا،انہوں نے کہا پہلے مرحلےمیں ہم نےجو غلطیاں کی اس کی قیمت بھی اداکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی انتخابات سے پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت ظاہر نہیں ہوتی۔فواد چوہدری

وزیراعظم نے مزیدکہاکہ کل کی شکست کے بعد دوسرے مرحلے اورپاکستان بھرمیں بلدیاتی انتخابات کیلئے کی جانےوالی تمام حکمت عملی کواب میں خوددیکھوں گاجس کے بعدانشاءاللہ تحریک انصاف مضبوط ہوکرسامنے آئےگی۔

Related Posts