اسلام آباد: معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کو وزیراعظم عمران خان نے کابینہ سے نکال دیا، ان کے کابینہ سے نکلنے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔
کابینہ میں 25 وفاقی وزراء، 4 وزرائے مملکت شامل ہیں جن میں 5 مشیر اور 13 معاونین خصوصی بھی کابینہ میں شامل ہیں تاہم کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام موجود نہیں۔
ذرائع کے مطابق افتخار درانی سے وزیراعظم آفس میں موجود دفتر بھی واپس لے لیا گیا ہے، دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہےکہ افتخار درانی نے استعفیٰ دیا ہے۔