اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام سے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج ہری پور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زون کے قیام پر متعلقہ حکام بالخصوص پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
حماد اظہر اور شفقت محمود سمیت 143اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزراء اسد عمر، پرویز خٹک اور دیگر کے علاوہ گورنر خیبر پختونخوا اور وزیرِ اعلیٰ کے پی کے بھی شریک ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ زون کے قیام سے آئندہ نسلیں بھی فیضیاب ہوسکیں گی۔
خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج سے 9 سال قبل خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت نے ہیلتھ کارڈ اور دیگر احسن اقدامات اٹھائے۔ مستقبل میں مزید ٹیکنالوجی آئے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک معرضِ وجود میں آجانے کے بعد شعبۂ تعلیم پر خاطرخواہ توجہ نہ دی جاسکی۔ خصوصی ٹیکنالوجی زون کے قیام سے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں آسانی ہوگی۔ آئی ٹی کی برآمدات 75فیصد بڑھنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ پانچویں جماعت تک یکساں نصابِ تعلیم متعارف کرانا انقلابی اقدام ہے۔ ہری پور میں ایکو سسٹم کے قیام پر مسرت ہے۔ ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ جاری رہے گا۔ شعبۂ تعلیم و صحت مزید مضبوط ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








