خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، وزیر اعظم کی انتخابی مہم تیز کرنیکی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، وزیر اعظم کی انتخابی مہم تیز کرنیکی ہدایت
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، وزیر اعظم کی انتخابی مہم تیز کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے صوبائی قیادت کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحریکِ انصاف کی جگہ جمعیت علمائے اسلام نے زیادہ اور اہم نشستیں سمیٹیں۔ وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی قیادت کی ماضی کی غلطیوں پر ناراضی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا فیصلہ، فارن فنڈنگ کیس کاخفیہ ریکارڈ اکبرایس بابرکے حوالے

وزیر اعطم کی زیر قیادت خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی قیادت کے اہم اجلاس میں وزیرِ مواصلات مراد سعید، اراکینِ اسمبلی حیدر خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، محمد نواز خان اور صالح محمد نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا میں انتخابی مہم تیز کرنے پر زور دیا۔ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کا اگلا مرحلہ 18 اضلاع میں منعقد ہوگا۔ بلدیاتی امیدوار کاغذاتِ نامزدگی 7 سے 11 فروری کے درمیان جمع کراسکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جو 27 مارچ کو منعقد ہوں گے۔ بلدیاتی امیدواروں کی ابتدائی فہرست 12 جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 22فروری کو جاری ہوگی۔

Related Posts