اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب سے کل خطاب کریں گے۔
اتوار کے روز دورۂ گلگت بلتستان کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے جس کے دوران شمالی علاقہ جات پر مشتمل خطے کو صوبے کا درجہ دینے کے حوالے سے گفتگو بھی متوقع ہے۔
گلگت بلتستان کے قومی دن کے موقعے پر وزیرِ اعظم عمران خان کے استقبال کیلئے گورنر گلگت بلتستان اور نگراں وزیرِ اعلیٰ بھی موجود ہوں گے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات کے بعد نئی حکومت کون بنائے گا؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








