مسلح افواج اور عوام کے تعلقات کو ٹھیس پہنچانا پاکستان سے دوستی نہیں۔وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور عوام کے تعلقات کو ٹھیس پہنچانا پاکستان سے دوستی نہیں جبکہ پاک فوج نے 57 سال قبل رات کے اندھیرے میں حملہ آور دشمن کیخلاف مادرِ وطن کا دفاع کیا۔

تفصیلات کے مطابق آج یومِ دفاع و شہدا کے موقعے پر اسلام آباد میں پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں کے دورے کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قوم آج جنگ ستمبر 1965 کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کررہی ہے۔ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا دورۂ سندھ، مراد علی شاہ اور نادر مگسی میں سخت جملوں کا تبادلہ

شکر پڑیاں دورے کے دوران وزیر اعظم نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے ایک ایک چپے کی حفاظت کی اور دشمن کے دانت کھٹے کیے، فوج نے اللہ کے سہارے اور مصمم ارادے سے دشمن کے عزائم خاک میں ملانے میں کامیابی حاصل کی۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ مسلح افواج اور عوام نے بھارت کی علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ناکام بنائیں۔ مسلح افواج اور عوام کے تعلقات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ رکھنے والے پاکستان کے دوست نہیں۔ آئیے! ایک قوم کے اس بندھن کو مضبوط و مستحکم کریں جبکہ پاکستان تاریخی سیلاب سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو 1965 کا جذبہ سمیٹنا ہوگا۔ قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ سیلاب کے حوالے سے قوم یکجان دو قالب بن گئی ہے۔ جنگِ ستمبر کی طرح ہی آج کوئی پنجابی، سندھی، پٹھان یا کشمیری نہیں بلکہ سب لوگ ایک لڑی میں پرو دئیے گئے ہیں جبکہ ہمیں تلاطم خیز سیلاب کا سامنا ہے۔

Related Posts