سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے، وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات کا اظہارِ افسوس

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات نے سوات میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پر دھماکوں کی مذمت کرتا ہوں۔ قوم پولیس کے جوانوں کی شہادت پر غمزدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ٹوئٹر پیغام میں وزیر  اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جب تک ہم اس عفریت کو ختم نہیں کردیتے، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کبال پولیس اسٹیشن سوات میں خوفناک دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد سے ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کیلئے دعا کرتا ہوں۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ میں سوات میں بم دھماکے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔ 20 کے قریب افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ دل کی گہرائیوں سے اپنے پختون بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ 

https://twitter.com/shoaib100mph/status/1650572767681736706

Related Posts