اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقعے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کرپشن کے نام پر سیاسی انتقام کے رواج کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج دنیا بھر میں انسدادِ بدعنوان کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کرپشن کے جھوٹے الزامات کی بنیاد پر سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔
راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست، نوٹسز جاری
پیغام میں وزیراعظم نے کرپشن کو ایک بڑا قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے محض سیاسی نعرے بازی اور پوائنٹ سکورنگ کے لیے استعمال کرنے کے بجائے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔
بدعنوانی کو پاکستان کی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن نے ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ انتظامی ڈھانچے کو تباہ کردیا جس سے ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے تمام سیاسی حلقوں پر زور دیا کہ وہ کرپشن سے نجات کیلئے واضح روڈ میپ تیار کریں۔ اسلامی اصولوں کی روشنی میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اداروں کی مضبوطی کے لیے کوششیں کی جائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








