وزیرِ اعظم عمران خان نے تحریکِ انصاف کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس آج طلب کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ اعظم عمران خان نے تحریکِ انصاف کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس آج طلب کر لیا
وزیرِ اعظم عمران خان نے تحریکِ انصاف کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں اتحادی سیاسی جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق آج دن 2 بجے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ تمام اتحادی سیاسی جماعتوں اور اراکینِ  پارلیمنٹ کو مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مشترکہ پارلیمانی پارٹیز اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور دیگر حوالے سے قومی اسمبلی و سینیٹ میں قانون سازی پر مشاورت ہوگی۔ وزیرِ اعظم عمران خان ممبرانِ پارلیمان کو حکومت کے اہم فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت تحریکِ انصاف کے مشترکہ پارلیمانی پارٹیز اجلاس میں اراکینِ اسمبلی صدرِ مجلس عمران خان کو اپنے اپنے حلقوں میں عوام کے مسائل سے آگاہ کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ نے اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ کیا تھا۔

گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانے کے معاملے پر صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ آنے پر وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ آئین میں ترمیم کیلئے پارلیمان میں بل پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ

Related Posts