اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آج تحریکِ انصاف کے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے جس کے دوران حکومتی بیانیے پر ترجمانوں کو آگہی دی جائے گی۔
پارٹی ترجمانوں کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شام کے وقت منعقد ہوگا جس کے دوران سینئر پارٹی رہنما اور تحریکِ انصاف کے تمام ترجمان شرکت کریں گے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک کے سیاسی و اقتصادی صورتحال اور دیگر ملکی معاملات پر پارٹی بیانیے کے حوالے سے اہم گفتگو ہوگی۔
وزیر اعظم عمران خان پارٹی پالیسی اور دیگر اہم امور پر پارٹی ترجمانوں کو اعتماد میں لیں گے جبکہ ملکی مسائل بشمول مالیاتی شماریے، مہنگائی اور دیگر پالیسیز پر بیانیے پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر دی گئی درخواست کے حوالے سے بھی اجلاس میں اہم گفتگو متوقع ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران مہنگائی کے مسائل پر اہم گفت و شنید متوقع ہے۔
بنیادی غذائی اجناس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








