کراچی: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان دورۂ سندھ میں مصروف ہیں جس کے دوران آج پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی ان سے ملاقات کریں گے۔
دورۂ سندھ کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کا وفد بھی آج وزیرِ اعظم سے ملاقات کرے گا جبکہ اراکینِ سندھ اسمبلی سے ملاقات کے دوران ملکی و سیاسی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا 3 رکنی وفد وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا جس کے بعد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنماؤن سے بھی ملاقات ہوگی۔
کراچی میں دورہ مکمل ہونے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان آج ہی لاڑکانہ کیلئے روانہ ہوں گے جہاں تحریکِ انصاف کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہیں۔
ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم عمران خان احساس پروگرام کے مرکز کا بھی دورہ کریں گے جہاں مستحقین کو دی جانے والی امداد کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔