وزیر آباد:مقامی عدالت نے گرفتار لیگی رہنما عطا تارڑ اور 3 لیگی کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلہ میں علی پور چٹھہ کے ایک پولنگ اسٹیش پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے دو متحارب گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا، جس میں پولیس نے 12 لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
اک ٹکے دے دو نیازی گو نیازی گو نیازی ۔۔
وزیراعظم نواز شریف ۔۔۔
ایک واری فیر شیر ۔۔۔۔
عطا تارڑ کے رھائ کے بعد نعرے ۔۔
نواز شریف کے شیر ٹوٹ نہیں سکتے ثابت ھوگیا ۔۔۔ pic.twitter.com/WplWuSLCt9
— Chaudry Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) July 26, 2021
اک ٹکے دے دو نیازی گو نیازی گو نیازی ۔۔
وزیراعظم نواز شریف ۔۔۔
ایک واری فیر شیر ۔۔۔۔
عطا تارڑ کے رھائ کے بعد نعرے ۔۔
نواز شریف کے شیر ٹوٹ نہیں سکتے ثابت ھوگیا ۔۔۔ pic.twitter.com/WplWuSLCt9
— Chaudry Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) July 26, 2021
کارکنوں کی رہائی کے لیے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ اور دیگر لیگی رہنما انہیں چھڑوانے تھانے پہنچ گئے، جہاں ان کا ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید علی اور ایس ایچ او کے ساتھ جھگڑا ہوا۔
تھانے سے باہر نکالے جانے پر عطا تارڑ اور لیگی رہنماں اور کارکنوں نے سڑک پر دھرنا دے رکھا تھا، جس کے نتیجہ میں پولیس نے عطا تارڑ سمیت 60 ملزمان کے خلاف سرکاری افسران کے ساتھ مزاحمت، کار سرکار میں مداخلت، روڈ بلاک، سنگین نتائج کی دھمکیاں سمیت دیگر دفعات کے تخت مقدمہ درج کر کے عطا تارڑ اور تین لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
مزید پڑھیں:مریم نواز نے آزادکشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








