کراچی: شہر قائد نے ملکی سیاست میں ایک بار پھر مرکزی حیثیت اختیار کرلی، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 12 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنما ء کراچی میں جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اس سے قبل 18 اکتوبر کو کراچی میں ایک جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے حزب اختلاف کے اتحاد نے بھی 18 اکتوبر یعنی اتوار کو کوئٹہ کے بجائے کراچی میں اپنا پہلا عوامی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء احسن اقبال نے اعلان کیا تھا کہ 18 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا حزب اختلاف کا پہلا جلسہ اب کراچی میں ہوگا۔اب مسلم لیگ ن نے 12 اکتوبر کو بھی کراچی میں ایک بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔