سندھ کے صوبائی دارالحکومت سمیت 2 اہم شہروں میں بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آنے لگے۔ حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کی 9 ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں میں سے 6 میں پیپلز پارٹی سبقت لے گئی جن میں ٹنڈو جام، ٹنڈو فاضل، قاسم آباد، سچل سرمست، نیرون کوٹ اور حسین آباد شامل ہیں۔
پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے نام فائنل ہوجائے گا، فواد چوہدری
تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی ٹاؤن میونسپل کمیٹی میاں سرفراز میں 3، 3 نشستوں سے برابر رہے تاہم پریٹ آباد اور شاہ لطیف آباد میں تحریکِ انصاف کو دیگر سیاسی جماعتوں پر برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب بدین بلدیاتی انتخابات میں سابق صوبائی وزیر و جی ڈی اے رہنما ذوالفقار مرزا کے حمایت یافتہ امیدوار ہار گئے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے دوران عوام کی بڑی تعداد نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
گزشتہ روز شروع ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کونسل بدین اور میونسپل کمیٹی بدین میں پی پی پی نے ذوالفقار مرزا کے حمایت یافتہ امیدواروں کو شکست دی۔
بدین میونسپل کمیٹی کے تمام 14 وارڈز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 12 جبکہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے 1،1 وارڈ میں کامیابی حاصل کی۔
ضلع بدین میونسپل کمیٹی ماتلی کے 12 وارڈز کے نتائج میں پیپلز پارٹی نے 11 جبکہ آزاد امیدوار نے 1 نشست جیتی۔ دیگر 2 وارڈز پر امیدواروں کے انتقال کے باعث پولنگ کا عمل ملتوی کردیا گیا۔
مزید برآں بدین ٹاؤن کمیٹی تلہار میں 9 نشستوں پر پی پی پی جبکہ 2 پر آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے سندھ کے مختلف شہروں میں جشن منانے کا آغاز کردیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








