پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی دوبارہ شمولیت کے امکانات روشن

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی دوبارہ شمولیت کے امکانات روشن
پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی دوبارہ شمولیت کے امکانات روشن

کراچی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات آج ہوگی جس سے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پی پی پی کے بیک ڈور رابطے معاون ثابت ہوئے، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں دوریاں ختم ہونے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف جہاد کریں۔حمزہ شہباز

حکومت نے عوام کو مہنگائی کے ہاتھوں خودکشی پر مجبور کردیا۔خواجہ سعد رفیق

باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا ہے۔ باہمی ملاقات کا وقت طے کر لیا گیا۔

آج سہ پہر کے وقت بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان ملاقات کریں گے اور ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر حکومت مخالف تحریک پر گفت و شنید ہوگی۔

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے رواں ماہ کے آغاز سے ہی وفاقی حکومت کے خلاف مہنگائی کے نام پر ملک گیر احتجاج شروع کر رکھا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کے مقابلے میں پیپلز پارٹی دیگر معاملات میں الگ تھلگ نظر آتی ہے تاہم مہنگائی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کا مؤقف ایک ہوگیا۔

ایک طرف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دوسری جانب ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز کا مؤقف مہنگائی کے معاملے پر یکساں نظر آتا ہے۔ 

 

Related Posts