سندھ پولیس کی گاڑی پی پی پی کی گلگت بلتستان انتخابی مہم میں استعمال کرنے کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ پولیس کی گاڑی پی پی پی کی گلگت بلتستان انتخابی مہم میں استعمال کرنے کا انکشاف
سندھ پولیس کی گاڑی پی پی پی کی گلگت بلتستان انتخابی مہم میں استعمال کرنے کا انکشاف

کراچی: تحریکِ انصاف نے پی پی پی پر الزام عائد کیا ہے کہ سندھ پولیس کی گاڑی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان انتخابی مہم کے دوران اپنے پروٹوکول کیلئے استعمال کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اِس تصویر میں سندھ پولیس کی جو گاڑی نظر آرہی ہے وہ گلگت بلتستان انتخابی مہم میں چیئرمین پی پی پی نے استعمال کی۔

پیغام میں تحریکِ انصاف کے رکنِ اسمبلی عدیل احمد نے کہا کہ سندھ پولیس کو یہ حکم ملا ہوگا کہ صوبہ سندھ کی گاڑی گلگت بلتستان لے جائیں جبکہ یہ ایک غیر قانونی و غیر آئینی اقدام ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم  دیامیر بھاشا ڈیم کی کنسٹرکشن سائٹ کا دورہ آج کریں گے

Related Posts