قومی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے قائدِ اعظم کے نظریات پر عمل کرنا ہوگا۔صدرِ مملکت

تازہ ترین

تازہ ترین

Court acquits President Arif Alvi in Parliament attack case

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جشنِ آزادی کے موقعے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے قائدِ اعظم کے نظریات پر عمل کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جشنِ آزادی کے موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو معاشی و سماجی محاذ پر مختلف چیلنجز درپیش ہیں جن کیلئے قوم کو بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے نظریات سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کا 75واں یومِ آزادی، گوگل بھی پاکستان کی خوشیوں میں شریک

ملک کے 75ویں یومِ آزادی کے موقعے پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے 70 برس سے زائد جدوجہد کے دوران بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا، تاہم قوم ان تمام چیلنجز کے دوران سرخرو ہوئی۔ یومِ آزادی کے موقعے پر کشمیری قوم کو فراموش نہیں کریں گے۔

قوم کے نام پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستانی قوم مظلوم کشمییرون کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کی تجدیدِ نو کرتی ہے جبکہ پاکستانی بے شمار میدانوں میں کامیابیاں حاصل کرنے والی بہادر اور حوصلہ مند قوم ہے۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اقوامِ عالم کی صف میں پاکستانی قوم نے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ دنیا کو اِس حقیقت کو تعریف کی نظر سے دیکھنا چاہئے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی اور بالآخر کامیابی ہمارا مقدر ٹھہری۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خطے میں نیوکلیر طاقت کا توازن پاکستان کی عظیم کامیابی ہے جس سے پاکستان دفاعی طور پر مضبوط ہوا۔ کوئی یہ حقیقت نہیں بھول سکتا کہ پاکستان گزشتہ چند دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے والا دنیا کا واحد ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرکے دنیا بھر میں پذیرائی سمیٹی جس پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مبارکباد کا مستحق ہے جبکہ مذہبی رہنماؤں، میڈیا اور این سی او سی کا کردار بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا جس سے کورونا پر قابو پانے میں مدد ملی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اللہ کا تحفہ، ملک کو خوشحال بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔وزیراعظم

Related Posts