پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر وزیراعظم کے کہنے پر کیا، مفتاح اسماعیل

تازہ ترین

تازہ ترین

اکتوبر سے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی، مفتاح اسماعیل
اکتوبر سے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مجھے ٹی وی پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان نہیں کرنا تھا، ٹی وی پر اعلان وزیراعظم کے کہنے پر کیا۔

مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بیان جاری کردیا۔

مجھے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلانTV پر نہیں کرنا چاہیے تھا، مفتاح اسماعیل

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا تھا، میرے دوسرے ساتھی اضافے کا اعلان کرتے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ مصدق ملک اور مجھے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 248 روپے 74 پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے کردی گئی ہے۔

Related Posts