حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکنہ اقدام اٹھا رہی ہے، وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

imran khan hazara division
imran khan hazara division

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکنہ اقدام اٹھا رہی ہے، معیشت کو استحکام فراہم کرنے کے بعد حکومت کی تمام تر توجہ عوام کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر توانائی عمر ایوب خان، پرنس نواز آلائی، صالح محمد، علی خان جدون ، عظمی ریاض،ملک محمد عامر ڈوگر موجود تھے۔

ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی ضرورتوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے نہایت مشکل اور نامساعد معاشی حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی، معیشت کو استحکام فراہم کرنے کے بعد حکومت کی تمام تر توجہ عوام کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے انتظامی طور پر ہر ممکنہ اقدام اٹھا رہی ہے،انتظامی اقدامات کے ساتھ ساتھ طلب و رسد کے حوالےسے جامع منصوبہ بندی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی پاکستان کو فتح کرنے کی کوشش اس کی آخری غلطی ہوگی، وزیراعظم

ان کاکہناتھا کہ مہنگائی پر موثر طور پر قابو پانے کے لئے یونین کونسل کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دی جائیں،ماضی میں بجلی و گیس کے منصوبوں میں سیاسی وابستگیوں کو بنیاد بنایا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کومت بجلی اور گیس کے شعبے میں ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، پاکستان میں سیاحت کی بے انتہا صلاحیت موجود ہے،حکومت سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

Related Posts