نجی اسکول انتظامیہ کا طالبہ پر تشدد، ورثا کا احتجاج، حلیم عادل شیخ کی مظاہرے میں شرکت

تازہ ترین

تازہ ترین

نجی اسکول انتظامیہ کا طالبہ پر تشدد، ورثا کا احتجاج، حلیم عادل شیخ کی مظاہرے میں شرکت
نجی اسکول انتظامیہ کا طالبہ پر تشدد، ورثا کا احتجاج، حلیم عادل شیخ کی مظاہرے میں شرکت

کراچی: نجی اسکول کی جانب سے 5ویں کلاس کی طالبہ مایام زہرہ اور ان کے والد ذیشان کو زدوکوب کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پیرینٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے واقعے کی سخت مزمت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نا صرف ایک اسکول بلکہ تمام نجی اسکولوں کا المیہ ہے، حصول انصاف کے لئے متاثرہ فیملی کے ساتھ ہیں ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور رجسٹریشن کینسل کی جائے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کے افسران بجی اسکولوں سے بھتہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری اسکول معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہوتے اور ان میں بنیادی سہولیات میسر ہوتی تو کیوں والدین اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں میں بھیجتے۔ یہ سندھ حکومت کی غفلت ہے سندھ کی تعلیم کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 59 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، 49 ہزار اسکولوں میں زیادہ تر اسکول بند ہیں۔ مزید 10 ہزار اسکول سندھ حکومت بند کروا رہی ہے، پرائیوٹ اسکول ایک مافیا ہے بھتے کے ذریعے چلائے جاتے ہیں، پرائیوٹ اسکولوں والے سندھ حکومت کو بھتہ دیتے ہیں، بھتہ خوری میں ڈی جی پرائیوٹ اسکول، سیکریٹری ایجوکیشن، منسٹر ایجوکیشن سمیت دیگر ملوث ہیں، اگر یہ افسران پرائیوٹ اسکولوں سے بھتے نہ لیں تو پرائیوٹ اسکولوں بہتر قانونی طریقے سے چلنے لگ جائیں گے۔

اس موقع پر متاثرہ بچی کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پانچ سالوں سے ہمارے بچے اسی اسکول میں پڑھ رہے ہیں ایک ماہ کی فیس ادا نہ کرنے پر میری بیٹی کو حبس بیجا میں رکھا گیا، ہماری بچی کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی کی گئی ہے اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : غیرت کے نام پر لڑکی کے رشتہ داروں کا لڑکے کے گھر پر حملہ، دلہے کا والد جاں بحق ، 8 افراد شدید زخمی

Related Posts