سندھ حکومت کے وزراء کا 30 جون تک اپنی تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: سندھ کابینہ کے صوبائی وزراء نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران 30 جون تک اپنی تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کابینہ کے وزراء نے موجودہ مالی حالات اور دشواریوں کے پیشِ نظر 30 جون تک تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال  کے پیشِ نظر صوبائی وزراء کو یہ فیصلہ کرنا پڑا جبکہ فیصلہ عوامی مفادات کے پیشِ نظرکیا گیا ہے۔ 

Related Posts