پی ایس 52 ضمنی انتخاب کی پولنگ شروع، پی پی پی اور جی ڈی اے میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

تازہ ترین

تازہ ترین

Senate election 2021

عمر کوٹ: پی ایس 52 کے ضمنی انتخاب پر پولنگ شروع ہو گئی جس کے دوران پی پی پی امیدوار امیر علی شاہ اور جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس 52کے عام انتخابات 2018ء میں پیپلز پارٹی کے علی مردان شاہ 52 ہزار 139 ووٹس لے کر کامیاب ہوئے تھے جن کے انتقال کے بعد پی ایس 52 کی سیٹ خالی ہوئی جس پر آج ضمنی انتخاب کی پولنگ شروع ہو گئی۔

پیپلز پارٹی کے رکنِ اسمبلی سید علی مردان شاہ کا انتقال گزشتہ برس 19 جنوری کے روز ہوا تھا جس کے بعد ان کی نشست پر ضمنی انتخاب کا فیصلہ کیا گیا۔ آج صبح کے وقت سے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

صوبہ سندھ کے شہر عمر کوٹ کی پی ایس 52 کی سیٹ کیلئے حلقے میں 128پولنگ اسٹیشنز اور 423 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ 50 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس جبکہ 40 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔

مذکورہ انتہائی حساس قرار دئیے گئے پولنگ اسٹیشز پر سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات ہیں۔

Related Posts