گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتا ہوں جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے کردار کو داغدار کرنا تھا۔
پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں نے آئی جی سندھ اور سیکورٹی اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ حملے کے ذمہ داران کو زندہ پکڑیں اور ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کرکے عبرتناک سزائیں دی جائیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان جنگ جاری رکھے گا جبکہ ہم صوبہ سندھ کو ہر قیمت پر دہشت گردی سے محفوظ کریں گے۔
Strongly condemn the attack on PSX aimed at tarnishing our relentless war on terror. Have instructed the IG & security agencies to ensure that the perpetrators are caught alive & their handlers are accorded exemplary punishments. We shall protect Sindh at all costs.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) June 29, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ پر دہشت گرد حملے کے حوالے سے بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کے ملوث ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق بلوچستان لبریشن آرمی نے اسٹاک مارکیٹ پر حملہ کیا اور اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کے نام بھی جاری کردیئے گئے ، جن میں تسلیم بلوچ، شہزاد بلوچ، سلمان ہمل اور سراج کنگور شامل تھے۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ حملے میں بلوچستان لبریشن آرمی ملوث
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








