بلدیاتی انتخابات، حافظ نعیم الرحمان اور فردوس شمیم نقوی کامیاب، خرم شیر زمان ہار گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان کامیاب نہ ہوسکے جبکہ رکنِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے میئر کراچی کے امیدوار خرم شیر زمان یوسی کے الیکشن میں بھی کامیاب نہ ہوسکے۔ بعض میڈیا رپورٹس میں خرم شیر زمان کی ناکامی کو بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑا اپ سیٹ کہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا قومی اسمبلی کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

خرم شیر زمان کو صدر ٹاؤن یو سی 11 سے پی پی پی امیدوار سیّد نجمی عالم نے 2 ہزار 696 ووٹ لے کر شکست دے دی جبکہ اسی علاقے سےگزشتہ 10 سال سے خرم شیر زمان رکنِ سندھ اسمبلی کا الیکشن مسلسل جیت رہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے خرم شیر زمان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں میئر کا امیدوار بھی نامزد کیا تھا۔ واضح رہے کہ خرم شیر زمان اس وقت بھی رکنِ سندھ اسمبلی کی نشست پر براجمان ہیں۔فردوس شمیم نقوی کامیاب رہے۔

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے میئر کا امیدوار الیکشن نہ جیت سکا۔ دوسری جانب امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان بھی کامیاب رہے۔

 

Related Posts