پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں جے یو آئی (ف) کیخلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد:پی ٹی آئی کی حکومت نے الیکشن کمیشن میں جمعیت علمائے اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کر دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے فرخ حبیب نے جے یو آئی کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی ہے جس میں جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ شامل ہے۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمان کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا، مولانا خان محمد شیرانی کو بلا لیا جائے، مولانا فضل الرحمان کے اپنے لوگوں نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بتانا ہو گا اُن کو فنڈنگ کہاں سے ہوئی ہے، مولانا رسیدیں الیکشن کمیشن جمع کرائیں ہم نے تمام ثبوت جمع کرادیئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایف نائن پارک گروی رکھنے کی مخالفت کردی

Related Posts