اسلام آباد میں 2 جولائی کا جلسہ، تحریکِ انصاف کو اجازت مل گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد میں 2 جولائی کا جلسہ، تحریکِ انصاف کو اجازت مل گئی
اسلام آباد میں 2 جولائی کا جلسہ، تحریکِ انصاف کو اجازت مل گئی

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 2 جولائی کو پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کریں گے۔ تحریکِ انصاف کو جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کرے گی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے اور شرکائے جلسہ کا لہو گرمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ محمود قریشی کو جہانگیر ترین نے الیکشن ہروایا۔رانا ثناء اللہ

وفاقی حکومت نے تحریکِ انصاف کو جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے تحریری حلف نامہ لے لیا ہے جس میں اسلام آباد ایکسپریس وے بند نہ کرنے کی یقین دہانی حاصل کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان ملک کے وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں تحریکِ عدم اعتماد لا کر جمہوری طریقے سے عہدے سے ہٹایا گیا، تاہم پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف غیر ملکی سازش ہوئی تھی جو مبینہ طور پر امریکا نے کی۔

امریکا کی جو بائیڈن حکومت، موجودہ شہباز شریف حکومت اور ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) متعدد مرتبہ تحریکِ انصاف کے الزامات کی تردید کرچکے ہیں، تاہم پی ٹی آئی تاحال دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے مطالبے پر قائم ہے۔

Related Posts