پی ٹی آئی رہنما جاوید گردیزی کا کورونا کے باعث انتقال، وزیرِ اعظم کا اظہارِ تعزیت

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما جاوید گردیزی کا کورونا کے باعث انتقال، وزیرِ اعظم کا اظہارِ تعزیت
پی ٹی آئی رہنما جاوید گردیزی کا کورونا کے باعث انتقال، وزیرِ اعظم کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما جاوید گردیزی کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے جس پر وزیرِ اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کہا کہ مجھے جاوید گردیزی کی کورونا کے باعث وفات کا بے حد افسوس ہے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جاوید گردیزی نے 24 سال قبل تحریکِ انصاف میں شمولیت اُس وقت اختیار کی تھی جب ہم نے پارٹی کی بنیاد رکھی جبکہ وہ ایک دریا دل انسان تھے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جب بھی جنوبی پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں کیلئے میں ملتان جاتا تو جاوید گردیزی کے ہاں قیام کرتا تھا جو وسیع القلب میزبان تھے۔ جاوید گردیزی کے انتقال پر دل کی گہرائیوں سے میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں:  سابق وزیر ریلوے فقیر جادم منگریو انتقال کرگئے

Related Posts