کراچی:پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے توہین آمیز خاکوں سے متعلق زبردست مؤقف اختیار کیا۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کی، پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا گیا،پی ڈی ایم عمران خان کی مقبولیت سے ہریشان تھی ،کورونا وائرس کے کیسز بڑھ بڑھنے کا کریڈٹ پی ڈی ایم کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس مزید بڑھنا شروع ہوگیا ہے، کورونا بڑھنے کی وجہ پی ڈی ایم کے جلسے اور ریلیاں ہیں، کراچی میں جلسے کے دوران صحافی سنجے سادھوانی پرتشدد کی ایک مرتبہ پھرمذمت کرتے ہیں۔
پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں ناکام جماعتیں ہیں،12 سیاسی جماعتوں نے سوچا کہ جلسے جلوس شروع کریں گے تو کورونا وائرس بڑھے گا اورکورونا بڑھے گا تو وزیر اعظم پریشان ہونگے کیونکہ معیشت نیچے جائے گی ۔
پاکستان میں کورونا وائرس واپس آ گیاہے اورایس او پیز اور لاک ڈاؤن دوبارہ ہونے جا رہا ہے،اگر دبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا تو ذمہ داری پی ڈی ایم پرعائد ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے توہین آمیز خاکوں سے متعلق زبردست مؤقف اختیار کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عمران خان نے دنیا بھر کے ممالک کو خطوط لکھے اور معاملہ کو پوری شدت کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔