اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرِ قیادت سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 90روز میں انتخابات کا پابند بنادیا ہے۔ فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردِ عمل سامنے آگیا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے صدرِ مملکت کو جو ایڈوائس دی، اسی کے مطابق فیصلہ آیا۔ اب صدر کی دی گئی تاریخ ہی پنجاب اسمبلی کی الیکشن کی تاریخ ہے۔
آج جمہوری تاریخ کا اہم ترین دن، معاشی استحکام ملے گا۔شیخ رشید
صدر مملکت کے وکیل سلمان اکرم راجہ کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ
میں نے صدر مملکت کو جو ایڈوائس دی اسی کے مطابق فیصلہ آیا، وکیل صدر مملکت
اب صدر مملکت کی دی گئی تاریخ ہی پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ ہے، سلمان اکرم— MM News (@mmnewsdottv) March 1, 2023
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن 9 اپریل کو الیکشن نہیں کروا سکتا تو وہ صدر کو اپنی تاریخ تجویز کرسکتے ہیں۔ فیصلہ واضح ہے کہ الیکشن میں تاخیر ممکن نہیں۔ کے پی کے گورنر کو حکم دیا گیا کہ الیکشن کی تاریخ دیں۔
سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کی فتح ہوئی۔ پارلیمانی جمہوریت کی جیت ہوئی۔ سپریم کورٹ کے واضح احکامات آگئے۔ پنجاب کے انتخابات کی تاریخ صدرِ مملکت دیں گے۔
آئین کی فتح ہوئ پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہوئ،سپریم کورٹ کے واضع احکامات آگئے ہیں پنجاب کے انتخابات کی تاریخ صدرمملکت دیں گے اور خیبر پختونخواہ کے گورنر کوفوراً تاریخ دینے کا پابندکردیا گیا ہے جن جج صاحبان نے اختلاف کیا وہ بھی الیکشن 90 دن کے اندر کے اصول کو تسلیم کرتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 1, 2023
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کے پی کے گورنر کو فوراً انتخابات کی تاریخ دینے کا پابند کیا گیا ہے۔ جن جج صاحبان نے فیصلے سے اختلاف کیا، وہ بھی الیکشن 90روز کے اندر کے اصول کو تسلیم کرتے ہیں۔
رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ جو شخص آئین کی خلاف ورزی کرے وہ گورنر نہیں رہ سکتا۔ اس فیصلے کے بعد تھوڑی شرم و حیا ہوگی تو کے پی کے کا گورنر استعفیٰ دے دے گا۔
جو شخص آئین کی خلاف ورزی کرے وہ گورنر نہیں رہ سکتا اس فیصلے کے بعد۔۔
تھوڑی شرم و حیا ہوگی تو خیبر پختون خواہ کا گورنر اپنا استعفیٰ دیگا
آئیں کی خلاف ورزی کرنے والے کو کیا کہا جاتا ہے____؟؟؟؟#آرہا_ہے_کپتان_اسلام_آباد#SupremeCourt— Firdous Shamim Naqvi (@Fsnaqvi) March 1, 2023
اللہ کریم کاشُکر ہے کہ پاکستان میں آئین بحال ہے
الیکشن نوے روز میں ہونگے
آج فیصل آباد میں گرفتاریوں کی بجائے اللہ کا شُکر اداکیاجائے گا
بھرپور جلسہ ہوگا مگر گرفتاریاں نہیں دی جائیں گی۔ @PTIofficial @ImranKhanPTI @PTIFaisalabadO1— Senator Ejaz Chaudhary (@EjazChaudhary) March 1, 2023
الحمداللہ آج آئین کی فتح اور انصاف کی جیت ہوئی، اب روک سکو تو روک لو،اپنی شکست دیکھ کر آئین کو بلڈوز کیا جارہا تھا ،سپریم کورٹ کے فیصلے نے قوم کے جذبے کو بلند کیا ہے، اب سو جوتے اور سو پیاز کھانے سے بہتر ہے جنرل الیکشن کا بھی اعلان کیا جائے۔#راج_کرے_گی_خلق_خدا pic.twitter.com/1WO1itJASR
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) March 1, 2023
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








