کراچی : صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ہر فردپی ڈی ایم کو بھارت کا ترجمان اور مودی سےلائن لینےکا الزام عائد کرنے میں مصروف ہے لیکن وزیر اعظم فارن فنڈنگ کیس میں 5 برس سے مفرور ہیں۔
تالپور ہائوس سے جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کیلئے بھارتی اور اسرائیلی شہریوں کی فنڈنگ ثابت کرنے کیلئے شواہد موجود ہیں لیکن کیس کی روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کی بجائے کیس کو لمبے عرصے سے لٹکایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں فواد چوہدری نے جس انداز سے پلوامہ حملے کا ذکر کیا وہ نااہلی اور نالائقی کی انتہا ہے۔
نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ یہ حکومت اپنی حماقتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہے، پوری کابینہ احمقوں کا مربہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں جو ترقی ہوتی رہی وہ آج منفی میں چلی گئی ہے۔ پچھلی حکومتیں پاکستان کو بلیک سے وائٹ لسٹ میں لے کر گئیں لیکن ایف اے ٹی ایف کے لئے کوئی قانون سازی نہیں کرنا پڑی۔