تحریک انصاف کے زیراہتمام لاہور میں کل عظیم کنونشن ہوگا، تیاریاں مکمل

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے تحت کل مینار پاکستان پرایک عظیم الشان  کنونشن کی میزبانی کرنے جارہی ہے۔یوسی کی سطح پر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

کنونشن سے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی خطاب کریں گے۔شمالی پنجاب ریجن کے طول و عرض سے کارکنوں اور عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد اجتماع میں شریک ہوگی۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف ایک بار پھر مینارِ پاکستان کے سائے تلے پنڈال سجانے کیلئے تیار

پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کاکہنا ہے کہ 23 فروری تاریخی اور روشن دن ہوگا۔تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرنے کے بعد ہم اگلے مقاصد کی طرف گامزن ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں یہ اجتماع مینار پاکستان کے زیر سایہ عظیم الشان ہوگا۔

Related Posts