پی ٹی وی انتظامیہ لاکھوں کی رشوت لینے میں مصروف، بورڈ میں نااہل افراد بھرتی ہو گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی وی انتظامیہ لاکھوں کی رشوت لینے میں مصروف، بورڈ میں نااہل افراد بھرتی ہو گئے
پی ٹی وی انتظامیہ لاکھوں کی رشوت لینے میں مصروف، بورڈ میں نااہل افراد بھرتی ہو گئے

سرکاری ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) کی انتظامیہ مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی رشوت لینے میں مصروف ہے جبکہ پی ٹی وی کے بورڈ میں نااہل افراد کو بھرتی کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی وی بورڈ کی تشکیل ہوئی جس میں پرائیویٹ ممبرز کی تعداد زیادہ ہے۔ پی ٹی وی نے مبینہ طور پر بورڈ کی آڑ میں من پسند افراد کو لاکھوں روپے رشوت لے کر بھرتی کر لیا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ممبران انتظامی کمیٹی کے اراکین ہیں۔

حال ہی میں وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات بے ضابطگیوں اور من پسند معاملات کے باعث عہدے  سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ پی ٹی وی کے سینئر اہلکار او ایس ڈی بنا دئیے گئے ہیں جبکہ ڈی ایم ڈی اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عملی طور پر اپنے عہدوں سے فارغ ہیں۔

ڈرامے خریدنے، من پسند بھرتیوں اور  ٹھیکوں کے علاوہ پی ٹی وی کے ممبر بورڈ نے سینئر وکلاء کو ایڈوائزری سے نکال کر اپنے چیمبر کے ناتجربہ کار وکیل لیگل ایڈوائزر تعینات کردئیے جنہیں دگنی تنخواہ اور مراعات دی جارہی ہیں۔ تمام تر کیسز بھی چیمبر کے من پسند وکلاء کے حوالے کردئیے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ٹیلی ویژن کے اہم کیسز زیرِ سماعت ہیں۔ من پسند بھرتیوں اور اقرباء پروری نے پی ٹی وی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ موجودہ حکومت کے ذمہ داران بھی گزشتہ حکومتوں کے طرزِعمل پر چلتے دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب تحریکِ انصاف کی حکومت سے پی ٹی وی کے ملازمین سمیت پاکستانی عوام کو بہت امیدیں ہیں۔ پی ٹی وی کے بورڈ میں تبدیلی ضروری ہے۔ ملازمین اور عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی بھرتیاں میرٹ پر کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ پی ٹی وی کو تباہی سے بچایا جاسکے۔ 

Related Posts