جلسے ریلیوں سے حکومت جارہی ہوتی تو اب تک سو حکومتیں جا چکی  ہوتیں، پرویز الہٰی

تازہ ترین

تازہ ترین

شکر ہے، اللہ نے شریفوں کا چہرہ دکھادیا،چوہدری پرویز الہی
شکر ہے، اللہ نے شریفوں کا چہرہ دکھادیا،چوہدری پرویز الہی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جلسے ریلیوں سے حکومت جارہی ہوتی تو اب تک سو حکومتیں جا چکی  ہوتیں۔

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پرویز الہٰی نے کہا کہ جلسے ریلیوں سے حکومت جاتی تو اب تک سو حکومتیں جا چکی ہوتیں، ہم نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے، ہاں البتہ جو باہر بیمار بیٹھے ہیں اُن کو ابھی تک دوا نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ ہانڈی پک چکی ہے، اب تقسیم ہو رہی ہے، آدھی تو تقسیم ہوچکی ہے، سیزن میں بہت جلد نئے کردار آنیوالے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چوہوں کو بار بار پیغام دے رہا ہوں، حکومت معمولی چیز ہے۔وزیر اعظم

چوہدری پرویز الہٰی نے آرٹیکل 63 اے  پر ریفرنس سے متعلق گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ  کا کہنا  ہے ووٹ کاسٹ بھی ہوں گے اور گنتی بھی ہوگی، جرم ہوا نہیں اورعدالت پہلے پہنچ گئے، ووٹ کاسٹ نہیں ہوا مگر ریفرنس دائر ہو گیا۔

مزید برآں اُن کا کہنا تھا کہ سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، مذہب کو سیاست میں استعمال نہیں کرنا چاہیے، مذہب کا نام استعمال کرنیوالوں کو فنگس لگے گا۔

Related Posts