قوم کی بہتری اور فلاح حکومتی پالیسیوں کا محور ہے۔زرتاج گل وزیر

تازہ ترین

تازہ ترین

قوم کی بہتری اور فلاح حکومتی پالیسیوں کا محور ہے۔زرتاج گل وزیر
قوم کی بہتری اور فلاح حکومتی پالیسیوں کا محور ہے۔زرتاج گل وزیر

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ قوم کی بہتری اور فلاح وفاقی حکومت کی پالیسیوں کا محور ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ آج پارلیمان کا سیشن بلایا گیا ہے۔ اُمید کرتی ہوں کہ اپوزیشن مثبت سوچ اور رویے کا مظاہرہ کرے گی اور وعدے کے مطابق کورونا وائرس کے موضوع پر بات چیت ہوگی۔

وزیرِ مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اتنے مشکل حالات میں بھی حکومت بہترین لائحۂ عمل بنا کر معیشت کے پہیے کو چلا رہی ہے جبکہ ہماری تمام پالیسیوں کا محور قوم کی بہتری اور فلاح ہے۔ 

Related Posts