پنجاب حکومت کا بین الصوبائی و بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بندکرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Intercity public transport fares to be increased before Eid-ul-Adha

راولپنڈی:ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پنجاب حکومت نے بین الصوبائی اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں: سندھ بھر میں لاک ڈاؤن سخت‘اناج و گروسری اور چارے کی ترسیل بند

اس حوالے سے جلد ہی حکم نامہ جلدہی پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دیا جائیگا،حکومت پنجاب نے شہریوں سے حکومتی اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

مراسلہ جاری ہوتے ہی اس کے اطلاق کی زمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts