اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چھتری بردار کو ساتھ لیکرروسی ہم منصب کے استقبال کیلئے جانے پر شدید تنقید کی زد میں آگئے، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل کا اظہار، کھری کھری سنادیں۔
گزشتہ روز دورہ روسی وزیرخارجہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا تاہم استقبال کے وقت ایک دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب بارش کی وجہ سے روسی وزیرخارجہ خود چھتری پکڑے طیارے سے باہرآئے اور بعد میں بھی خود چھتری پکڑے رکھی۔
روسی وزیرخارجہ کے برعکس پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بارش سے بچنے کیلئے خود چھتری پکڑنے کے بجائے خدمت گار کو چھتری تھمارکھی جو ان کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا۔
شاہ محمود قریشی کے اقدام پر سوشل میڈیا صافین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران دنیا کی بڑی فوجی اور معاشی طاقت روس کے وزیر خارجہ اپنی چھتری خود اٹھائے جہاز سے باہر آ رہے ہیں جبکہ قرضوں میں ڈوبے پاکستان کے وزیر خارجہ نے چھتری اٹھانے کے لیے ملازم ساتھ رکھا ہوا ہے۔جس ملک کے لیڈر ایسے ہوں وہ کیا خاک ترقی کرے گا؟؟؟۔
دینے والے نے اپنی چھتری خود اٹھائی ہوئی ہے اور منگتے نے چھتری اٹھانے کے لیے ملازم رکھا ہوا ہے pic.twitter.com/ays1JorgPi
— Wajid Ali (@ali8329) April 7, 2021
ایک صارف نے لکھا کہ دنیا کی بڑی فوجی اور معاشی طاقت روس کے وزیر خارجہ سر گئی لاروف اپنی چھتری خود اٹھا کر جہاز سے باہر آ رہے ہیں جبکہ مقروض ترین ملک کےگدی نشین وزیر خارجہ نے چھتری اٹھانے کے لیے ملازم ساتھ ساتھ رکھا ہوا ہے۔یہی فرق ہوتا ہے امیر ریاست کے حکمران اور غریب ریاست کے حکمران میں ۔تبدیلی ؟۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ رشین وزیرخارجہ نے چھتری خود اٹھائی ہوئی ہے جبکہ ریاست مدینہ کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب نے چھتری کے لیے ایک ملازم رکھا ہوا ہے۔
ایک پاکستانی نے اس طرح دل کی بھڑاس نکالی کہ روسی وزیرِ خارجہ کو کسی نے تمیز ہی نہیں سیکھائی، جب ایک ہاتھ سے اپنی چھتری پکڑی تھی تو دوسرے ہاتھ سے شاہ محمود قریشی صاحب کی چھتری بھی پکڑ لیتا، ایک صارف نے لکھا کہ دینے والے نے اپنی چھتری خود اٹھائی ہوئی ہے اور منگتے نے چھتری اٹھانے کے لیے ملازم رکھا ہوا ہے۔



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








