محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش سےموسم خوشگوار
شہرقائدکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور شہر میں دو روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سنادی ہے۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں 14 اور 15 نومبر کی رات ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہلکی بارش کا سلسلہ16 نومبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں :حکومت مخالف آزادی مارچ کے دوران اسلام آباد میں تیز ہوائیں اور بارش

سردارسرفراز نے بتایاکہ بارش کا سسٹم آئندہ 24گھنٹوں میںایران سے بلوچستان میں داخل ہوگا تاہم اس دوران موسم خشک رہے گا۔

کراچی میں منگل کوکم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related Posts