عدالت نے سابق رکنِ اسمبلی راجہ اظہر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شہرِ قائد کی عدالت نے سابق رکنِ سندھ اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجہ اظہر کے خلاف کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کراچی میں ہوائی۔ معزز جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے؟ راجہ اظہر نے کہا کہ نہیں، مجھے تشدد کانشانہ نہیں بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بدعنوانی کا الزام، پنجاب پولیس کا زرتاج گل وزیر کے گھر پر چھاپہ

کراچی پولیس نے راجہ اظہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے تفتیش کے بعد ترمیمی چالان پیش کریں گے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر راجہ اظہر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران راجہ اظہر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی محبت میرے دل سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

گفتگو کے دوران راجہ اظہر نے کہا کہ جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان کھڑے ہیں۔ میں وہیں کھڑا ہوں۔ اعتراف کرتا ہوں کہ 9 مئی کو میں نے احتجاج کیا تھا، لیکن کوئی ثابت کردے کہ بس کو آگ لگائی گئی۔ یہاں شراب کو شہد بنا دیتے ہیں۔ 

Related Posts