اسلام آباد: حکومت اور اسلام آباد نے سیکٹر جی سیون ٹو میں رمضان المبارک میں شہریوں کو سستی چیزیں فراہم کرنے کے لیے ماڈل بازار کا انعقاد کردیا۔ ماڈل باانتظامیہ زار میں سبزیاں اور پھل سستے داموں فروخت کیے جارہے ہیں۔
شہریوں اور دکانداروں نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کے مقابلے میں ماڈل بازار میں اشیاء خوردونوش سستی مل رہی ہیں۔ عام مارکیٹ میں گولڈن سیب 180 روپے کلو مل رہا جبکہ ماڈل بازار میں گولڈن سیب 100 روپے کلو میں مل رہا ہے ۔
اسی طرح تربوز عام مارکیٹ میں پچاس روپے کلوہے جبکہ ماڈل بازار میں چالیس روپے کلو مل رہا ہے۔ کیلا 220 روپے درجن عام مارکیٹ جبکہ ماڈل بازار میں اچھی کوالٹی کا کیلا 120 روپے درجن مل رہا ہے۔
گرما عام مارکیٹ میں 140 روپے کلو ہے جبکہ ماڈل بازار میں سو روپے کلو ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ حکومت اور انتظامیہ کا اچھا اقدام ہے اس رمضان المبارک میں بہت ریلیف ملے گا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ رمضان کے بعد بھی اسی طرح کے بازاروں کا انعقاد کرے تاکہ عوام کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش میسر ہو سکیں ۔
ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہم بھی خوش ہیں ہمیں اچھی مزدوری مل رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم بازاروں میں اچھی کوالٹی کا پھل اور سبزیاں لائیں اور سستے داموں کم منافع لیکر گاہکوں کو فروخت کریں۔
دکانداروں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ہم سے ایک دکان کا کرایہ بارہ ہزار وصول کیا ہے جو کہ نہیں کرنا چاہیے تھا اگر ہم سے یہ دکانوں کا کرایہ نہ لیا جائے تو ہم مزید سستی اشیاء خوردونوش گاہکوں کو دے سکتے ہیں۔
شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ کے ماڈل بازار لگانے کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے بازار پورے پاکستان میں لگنے چاہئے تھا کہ عوام سستی اشیاء سے مستفید ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں :وفاقی حکومت کا ٹی ایل پی کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








