اسلام آباد: پی ٹی آئی کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف درخواست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض رکنِ قومی اسمبلی نے اپنی درخواست میں ٹی وی پروگرام کے دوران ہتک آمیز اور گالی گلوچ پر مبنی گفتگو کے خلاف شکایت کی۔ رمیش کمار کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔
عمران خان وزیراعظم رہنے کا آئینی، قانونی اوراخلاقی جواز کھو چکے ہیں، مریم نواز
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








