حکومت جلسہ کر لے، دھرنا دیا تو علاج کرینگے، درگت بنائی جائیگی۔رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت جلسہ کر لے، دھرنا دیا تو علاج کرینگے، درگت بنائی جائیگی۔رانا ثناء اللہ
حکومت جلسہ کر لے، دھرنا دیا تو علاج کرینگے، درگت بنائی جائیگی۔رانا ثناء اللہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (پنجاب) کے صدر و سابق صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت جلسہ کرنا چاہتی ہے تو کرلے، دھرنا دیا تو علاج کریں گے، درگت بھی بنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اپنے کارکنان کو کال دے چکی، اسلام آباد کے ڈی چوک پر ن لیگی کارکنان حکومت کی وہ درگت بنائیں گے کہ بھاگنے کا راستہ دستیاب نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلاول بھٹو میاں نواز شریف کی رہائی کے حامی تھے، رانا ثناء اللہ

سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے جو چند سو افراد ڈی چوک پہنچیں گے، انہیں 28 مارچ کی صبح اسلام آباد سے فارغ کردیں گے۔ حکومت جلسہ کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے۔ دھرنا نہیں دینے دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو تحریکِ عدم اعتماد سے قبل ڈی چوک پر جلسے کا ٹاسک دیتے ہوئے 10 لاکھ افراد لانے کی کال دے دی۔ سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر 20لاکھ افراد لائیں گے۔ 

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا نواز شریف سے متعلق بلاول بھٹو کی گفتگو کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ان کا ہدف نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی حکومت ان کا نشانہ ہے۔بلاول بھٹو نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی کے حامی تھے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے گزشتہ برس جون کے دوران کہا کہ بلاول کی گفتگو میرے لیے حیرت کا باعث ہے۔ جیل میں قید نواز شریف سے ملنے گئے تھے، پی پی پی کے چیئرمین نے پُر زور مطالبہ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم کو علاج کے لیے باہر بھیجا جائے۔

Related Posts