نواسہ رسول جگر بتول امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے ساتھ معرکہ کربلا میں جام شہادت نوش کرنے والےجانثاران اہل بیت کی یاد میں راولپنڈی میں یوم عاشورہ کا جلوس نکالا گیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس کی معاونت کے لئے ریجرز کے دستے بھی موجود رہے۔
راولپنڈی میں یوم عاشورہ کا جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہوا۔ جلوس میں علم غازی عباس، شبہیہ ذوالجناح، جھولا علی اصغر و دیگر تبرکات شامل تھے۔ راولپنڈی ڈویژن سے عزداران حسین کی بڑی تعداد نے جلوس میں حصہ لے کر ماتم کر کے امام عالی مقام و شہدا کربلا کو پرسہ دیا۔
کمیٹی چوک سے برآمد ہونے والا جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچا جہاں سے برآمد ہونے والا تعزیہ کا جلوس بھی اس جلوس میں شامل ہوگیا۔ بوہڑ بازار چوک پر امام بارگاہ حفاظت علی شاہ سے برآمد ہونیوالا جلوس بھی شامل ہوا۔ فوارہ چوک کے مقام پر ظہرین کی نماز ادائیگی کے بعد علماء ذاکرین نے فلسفہ حسینیت پر روشنی ڈالی۔
جلوس کے راستے میں جگہ جگہ شہدا کربلا کی پیاس کی یاد میں سبیلیں لگائیں گئیں تھیں۔ سیکورٹی کے لئے پولیس کی مدد کے لئے رینجرز کے دستے یوم عاشورہ کا جلوس رات گئے امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی نژاد بلاگر سنتھیا ڈی رچی فلیٹ میں پراسرار طور پر بے ہوش، اسپتال منتقل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








