ریحام خان کی برطانوی کاروباری شخصیت انیل مسرت سے بے بنیاد الزامات پر معذرت

تازہ ترین

تازہ ترین

ریحام خان نے منی دجال کہہ کر کس کو مخاطب کیا؟
ریحام خان نے منی دجال کہہ کر کس کو مخاطب کیا؟

لندن: وزیرِ اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے برطانوی کاروباری شخصیت انیل مسرت پر لگائے گئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر غیر مشروط معذرت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے برطانوی بزنس مین انیل مسرت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 6 دسمبر کو یو ٹیوب چینل پر ویڈیو اَپ لوڈ کی تھی۔ ویڈیو میں انیل مسرت کے بارے میں کچھ ریمارکس دئیے گئے تھے۔

اپنے معذرت سے متعلق خط میں ریحام خان نے کہا کہ میں اپنے ریمارکس پر انیل مسرت سے معذرت کرتی ہوں۔ ریحام خان نے معذرت پر مبنی اپنا خط انیل مسرت کو 7 روز قبل یعنی 3 دسمبر کو تحریر کیا تھا۔

معذرت سے متعلق خط میں ریحام خان نے کہا کہ 46 منٹ اور 27 سیکنڈ کی ویڈیو کے دوران میں نے انیل مسرت پر بہت سے الزامات عائد کیے۔ میں اپنے تمام تر تبصرے اور الزامات واپس لیتی ہوں۔

ریحام خان نے کہا کہ میرے تبصرے اور الزامات سے انیل مسرت کو جو بھی نقصان ہوا ہو، اس پر غیر مشروط معذرت کرتی ہوں جبکہ میں آئندہ اِس حوالے سے مزید کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کروں گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل معروف ٹی وی اینکر وقار ذکاء نے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ و ٹی وی اینکر ریحام خان کو سوشل میڈیا پروگرام میں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

 معروف ٹی وی اینکر وقارذکاء نے رواں برس مئی کے دوران  عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے ان کی کتاب کے حوالے سے چند سوالات کئے جن کے ریحام خان جوابات نہ دے سکیں۔

مزید پڑھیں: ریحام خان وقار ذکاء کے لائیو شو میں جوابات نہ دے سکیں

Related Posts