میرے استعفے کی وجوہات سیاسی ہیں۔سابق معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

میرے استعفے کی وجوہات سیاسی ہیں۔سابق معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا انکشاف
میرے استعفے کی وجوہات سیاسی ہیں۔سابق معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا انکشاف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے سابق معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ میرے استعفے کی وجوہات سیاسی ہیں جبکہ کابینہ اور پارلیمنٹ کے مابین منتخب اور غیر منتخب کی تفریق پائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میں نے جو استعفیٰ دیا، اس کے پیچھے سیاسی وجوہات کارفرما تھیں۔ غیر منتخب کابینہ اراکین کے خلاف مہم شروع کی گئی۔ حکومت سے مجھے بہت مایوسی ہوئی کیونکہ مجھے حکومت نے ہی بلایااور پھر میرا دفاع نہ کیا جاسکا۔

سابق معاونِ خصوصی صحت نے کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ ٹی وی پر زیادہ کیوں آتے ہیں؟ کابینہ اور پارلیمنٹ میں منتخب اور غیر منتخب کی ٹینشن ہے، میں 16 سال سے ملک سے باہر تھا۔ وزیرِ اعظم نے بلایا تو میں نوکری چھوڑ کر پاکستان آگیا۔ تانیہ ایدروس کے ساتھ بھی یہی ہوا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تانیہ کو بھی خود اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔ اگر دفاع نہیں کرنا تو پھر کہیں کہ اس نے غلط کیا اور پھر ایکشن لیں۔ بھارت سے دوائیں منگوانے کی اجازت میں لائف سیونگ کا ذکر نہیں تھا۔ وزیرِ اعظم کی مشاورت سے فیصلہ ہوا کہ ادویات کی درآمدات کو استثناء حاصل ہوگا۔ کابینہ میں اعتراض اٹھا تو وزیرِ اعظم نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ شاید وزیرِ اعظم کے ذہن میں پہلی بات نہیں آئی۔ جب میں عہدے سے ہٹا تو نواز شریف سمیت بعض عناصر نے افواہ پھیلائی کہ میں ملک سے باہر چلا گیا ہوں۔ میں پاکستان میں ہی ہوں، ملک چھوڑ کر کہیں نہیں گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے راجہ فاروق حیدر کی ملاقات، مسئلۂ کشمیر پر گفتگو

Related Posts