اپوزیشن کے استعفو ں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں گورنرراج کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، وزیر داخلہ
سندھ میں گورنرراج کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، وزیر داخلہ

لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے ارکان کے مستعفی ہونے سے حکومت متاثر نہیں ہوگی، سینیٹ الیکشن کے بعد عمران خان کی پوزیشن مستحکم ہوگی۔

جمعرات کے روز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان سے بات چیت کیلئے تیار نہیں تو کس کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں ۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد عمران خان کی پوزیشن مستحکم ہوگی۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رابعہ نصرت ، زیب النساء اعوان ، طاہر جمیل ، عرفان عقیل ، منیب الحق اور دیگر رہنماؤں نے اسمبلی رکنیت سے استعفے قیادت کو پیش کردیئے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کے قومی و صوبائی اسمبلی کے متعدد ممبران نے بھی پارٹی استعفیٰ پیش کیا تھا۔استعفے دینے والوں میں حنا پرویز بٹ ، بلال اکبر ، ثانیہ عاشق ، چوہدری بشیر ورک ، چوہدری اظہر قیوم ، کھیل داس کوہستانی ، سیف الملوک کھوکھر ، افضال کھوکھر ، افتخار حسین ، حامد حمید شامل تھے۔

راحیلہ خادم حسین، عظمیٰ بخاری، سمیع اللہ خان ، فاروق تارڑ، چوہدری بلال اکبر، چوہدری عادل بخش چٹھہ، ​​جہانگیر خانزادہ، اختر حسین بادشاہ اور مسلم لیگ (ن) کے اختر میمن نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کیا تھا۔

مزید پڑھیں:حکومت نفسیاتی جنگ ہار چکی ہے، عوام کو روکنا اب ممکن نہیں، مریم اورنگزیب

پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی کے ممبران حسن مرتضیٰ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

Related Posts