اسلام آباد کے گرین ایریاز میں جھگی مافیا عروج پر، سی ڈی اے خاموش تماشائی بن گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد کے گرین ایریاز میں جھگی مافیا عروج پر، سی ڈی اے خاموش تماشائی بن گئی
اسلام آباد کے گرین ایریاز میں جھگی مافیا عروج پر، سی ڈی اے خاموش تماشائی بن گئی

اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی انتظامیہ کی غفلت اور بدعنوان افسران کی من مانیوں کے باعث کچی آبادیوں میں ناجائز تعمیرات عروج پر ہیں، اسٹامپ پیپرز پر خریدوفروخت کا سلسلہ جاری ہے گرین ایریاز میں جھگی مافیا عروج پر پہنچ گئی جس پر ادارۂ ترقیات خاموش تماشائی بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناجائز تعمیرات کے حوالے سے اسلام آباد کے شہریوں سے جب گفتگو ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے کے باوجود مسائل حل نہیں ہوتے۔انفورسمنٹ اسٹاف موقعے پر آ تو جاتا ہے مگر ناجائز تعمیرات ختم کرنے کیلئے اجرت طلب کی جاتی ہے۔

انفورسمنٹ اسٹاف سے گفتگو کے دوران پتہ چلا کہ انفورسمنٹ اسٹاف جب ایکشن کیلئے جاتا ہے تو سیاسی لوگوں کی مداخلت کے باعث ایکشن نہیں لیا جاسکتا۔ انفورسمنٹ اسٹاف کا کہنا ہے کہ ہمیں روک دیا جاتا ہے اور ہمارے بازو ہی باندھ دئیے جاتے ہیں۔

شہرِ اقتدار کے پوش اور گرین ایریاز جہاں سیوریج ندی نالے اور کچی بستیاں واقع ہیں، وہاں جھگی اور غیر قانونی تعمیرات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ناجائز تجاوزات میں اضافے کے باعث سیکٹرز کے مکینوں کیلئے سیکورٹی خدشات سر اٹھانے لگے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پوش اور گرین ایریاز میں سیوریج سسٹم کی نکاسی کے چلتے ہوئے نظام میں سینی ٹیشن اسٹاف کی ہیوی مشینری کے ذریعے کچرا کنڈیاں قائم کردی گئی ہیں جس سے سیوریج کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے جس کی وجہ سرکاری ڈیزل بچا کر نصف ریٹس پر ڈیزل ایجنسیوں کو فروخت کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی ناجائز خریدوفروخت کے ساتھ ساتھ من پسند کباڑ خانوں سے چھان بین کے بعد گرین ایریا کے پوشیدہ راستوں سے ندی نالوں کی نذر کردیا جاتا ہے۔ سی ڈی اے کے چند اہلکاروں نے افسران کو خوش کرکے دیگر سیکٹرز کی کچی بستیوں میں غیر قانونی کمرے تعمیر کروا لیے ہیں۔

کروڑوں کی جگہ لاکھوں میں سودا کرکے پشت پناہی کرنے والے مہربان افسران کو ففٹی ففٹی کے اصول کے تحت دے دی جاتی ہے جس سے قبضہ مافیا کو کھلی چھٹی مل گئی ہے۔سیکٹرز کے رہائشی شکایات کرتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس اسٹاف کم ہے۔

کورونا وائرس کا رونا روتے ہوئے شہریوں سے مختلف بہانے کرکے انہیں ٹال دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد کے رہائشیوں نے سخت سیکورٹی رسک اور بڑھتے ہوئے جرائم کے پیشِ نظر حکومت سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قبضہ مافیا اور سی ڈی اے کے بدعنوان عناصر کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Related Posts