آر ایس ایس ایجنڈا دنیا کیلئے دوسری عالمی وباء ثابت ہوسکتا ہے۔زلفی بخاری

تازہ ترین

تازہ ترین

آر ایس ایس ایجنڈا دنیا کیلئے دوسری عالمی وباء ثابت ہوسکتا ہے۔زلفی بخاری
آر ایس ایس ایجنڈا دنیا کیلئے دوسری عالمی وباء ثابت ہوسکتا ہے۔زلفی بخاری

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد زلفی بخاری نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا آر ایس ایس ایجنڈا دُنیا کے لیے کورونا وائرس کے بعد دوسری عالمی وباء ثابت ہوسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں اقلیتوں کیلئے سب سے خطرناک ملک بن گیا ہے جبکہ آر ایس ایس کا ایجنڈا دنیا کو نئی عالمی وباء سے خوفزدہ کر رہا ہے۔

معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ انسانی حقوق کی نئی رپورٹ وزیرِاعظم عمران خان کے اصولی مؤقف کی حمایت کرتی ہے جبکہ بھارت میں اقلیتی برادری شدید عدم تحفظ کا شکار ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ آج انسانیت سب سے بڑے تضاد کی زد پر ہے جس پر عالمِ انسانیت کو آواز اٹھانی چاہئے جبکہ عالمی برادری اور انسانیت اس بات پر خاموش نظر آتی ہے۔

Related Posts