یکم اپریل تک اسکول بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔سندھ حکومت

تازہ ترین

تازہ ترین

یکم اپریل تک اسکول بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔سندھ حکومت
یکم اپریل تک اسکول بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔سندھ حکومت

کراچی: سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس یکم اپریل تک اسکول بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں جبکہ میڈیا کو اس قسم کی خبریں چلانے سے قبل تصدیق ضرور کر لینی چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں اسکول یکم اپریل تک بند ہونے کی افواہیں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ اس قسم کی خبریں نشر یا شائع کرنے سے قبل احتیاط سے کام لیں اور غلط خبریں نہ پھیلائیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنزنے آج  کراچی کے 20 اسکولوں کی رجسٹریشن کو محکمہ تعلیم  سندھ اور خواندگی کے احکامات کی خلاف ورزی پر معطل کردیا۔

نجی اداروں کی رجسٹرار رفیعہ جاوید نے انسپکشن ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور دو دن میں 50 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کرتے ہوئے  بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کو اسکولوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں اسکول کھولنے پر 20 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل 

Related Posts